پنٹاگن نے تمام ایف-35 طیارے گراؤنڈ کر دیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

پنٹاگن نے تمام ایف-35 طیارے گراؤنڈ کر دیے

امریکہ نے اپنے جنگی بیڑے میں شامل تمام ایف 35 لڑاکا طیاروں کو انجن میں بلیڈ کی خرابی کے انکشاف کے بعد گراونڈ کر دیا ہے ۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز ائیر فورس 20 پر ایف 35 اے طیاروں کی معمول کی نگرانی کے دوران طیارے کے انجن میں خرابی کا پتہ چلا۔ امریکی فضائیہ کے علاوہ امریکی بحریہ اور امریکی میرین آور بھی ایف 35 طیارے کے مختلف ورژن استعمال کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایف 35طیارہ امریکی وزارت دفاع کے جنگی پروگرام کا اب تک کا سب سے مہنگا منصوبہ ہے جس پرتقریباً 400 ارب ڈالر کے اخراجات آجئے ہیں ۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق جب تک ان طیاروں میں آئی خرابی کی اصل وجہہ کا پتہ نہیں چل جاتا اور اسے ٹھیک نہیں کر لیا جاتا، اس وقت تک ان طیاروں کی پروازیں معطل رہیں گی۔ گذشتہ 2ماہ میں یہ دوسری بار ہے جب ایف 35طیاروں کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

F-35 fighter jet fleet grounded by Pentagon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں