پاکستانی طالبان شرائط کے ساتھ حکومتی مذاکرات پر تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

پاکستانی طالبان شرائط کے ساتھ حکومتی مذاکرات پر تیار

ممنوعہ پاکستانی طالبان نے آج کہا ہے کہ اسے فوج پر اعتماد نہیں ہے اور کہاکہ اگر تین سرکردہ سیاسی قائدین بشمول پی ایم ایل این سربراہ نواز شریف ضامن کے طورپر کام کریں تو وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت منعقد کریں گے ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اﷲ احسان ایک ویڈیو پیام میں جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن، جمعیت العلمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور پاکستان مسلم لیگ( ین) کے سربراہ نواز شریف کے ضامن کی حیثیت سے نام پیش کئے ۔ ویڈیو پیغام میں احسان اﷲ احسان کا کہنا ہے کہ مذا کرات کی پیشکش پر حکومت کو مثبت جواب دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پر ان کی غیر سنجیدگی ظاہرہوتی ہے ۔ تحریک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذا کرات کیلئے 2 شرائط رکھی ہیں ۔ احسان اﷲ احسان کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر اعتماد نہیں کیونکہ اس نے ماضی میں کئے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی۔ مولانا فضل الرحمن، منور حسن اور نواز شریف ضمانت دیں تو مذا کرات کریں گے ۔ احسان اﷲ احسان نے دوسری شرط عائد کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کی 5رکنی سیاسی کمیٹی کے 3 محروس قائدین مسلم خان، حاجی عمر اور مولانا محمود کو رہا کیاجائے ۔ احسان اﷲ احسان نے کہاکہ ڈاکٹرقدیر خان پاکستان کا سرمایہ ہیں مذا کرات کے ئلے ان کی پیشکش زیر غور ہے ۔

Tehrik-e-Taliban Pakistan to hold talks with govt if 3 politicians act as guarantors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں