پاکستان - متنازعہ بل کو دونوں ایوانوں میں منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

پاکستان - متنازعہ بل کو دونوں ایوانوں میں منظوری

پاکستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متنازعہ بل کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان کی انٹلی جنس ایجنسیوں کو نگرانی رکھنے والے الکٹرانک ڈاٹا حاصل کرنے کے اختیارات حاصل ہو جائیں گے ۔ بل پر صدر کی دستخط کے ساتھ قانون وضع کرنے کیلئے راہ ہموار ہو جائے گا۔ دی فیرٹرائل بل 2012ء جس پر دائیں بازو گروپس کی جانب سے تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس طرح کے اقدام سے نجی معاملات اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔ سینٹ نے کہا ہے کہ اس بل کو جمعہ کو منظور کر لیا تھا جب کہ قومی اسمبلی نے 20 دسمبر کو منظوری دے دی تھی۔ صدر کی جانب سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی یہ قانون انٹلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کو اختیارات کا حامل بنادے گا۔

Pak parliament passes controversial bill on snooping

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں