القاعدہ جنگجوؤں کو پناہ دینے ترکی پر شام کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

القاعدہ جنگجوؤں کو پناہ دینے ترکی پر شام کا الزام

اقوام متحدہ کے نام ایک مکتوب میں بشارہ الاسد حکومت نے ترکی پر شان میں تخریب پسندانہ رول ادا کرنے اور القاعدہ کے جنگجوؤں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی وزرات خارجہ کی طرف سے ارسال کردہ اس مکتوب میں ترکی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اس شام کے خلاف معاندانہ موقف کے تحت تنازعہ کے سیاسی حل کے شامی اقدامات کے مخالف کر رہا ہے ۔ اس دوران کل ترک توپ خانوں کے ذریعہ جوابی گولہ باری کی گئی ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق شام کی جانب سے داغا گیا گولہ صوبہ حاتے کے قبضےیالا داغ کے نزدیک گرائے اور ترکی کی مسلح افواج نے اس کا فوری جواب دیا ہے ۔ شامی مکتوب میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترکی شامی اپوزیشن پر صدر بشارالاسد کےمجوزہ امن منصوبے کو مسترد کرنے کا دباؤ ڈالتا آرہا ہے ۔ صدر اسد نے 9 جنوری کو ایک تقریر میں یہ سیاسی منصوبہ پیش کیا تھا اور اپوزیش کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی لیکن ساتھ ہی شرط بھی لگادی تھی کہ وہ باغوں سے کوئی تعلق نہ رکھتے ہوں ۔ اس تجویز کو مغربی اور عرب ممالک کے علاوہ ترکی نے بھی مسترد کردیا تھا ۔

Syria blames Al-Qaeda, criticizes Turkey in letter to UN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں