سلامتی کونسل اصلاحات - سعودی عرب کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

سلامتی کونسل اصلاحات - سعودی عرب کی تجویز

سعودی عرب نے روم میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے ایک 6نکاتی روڈ میاپ پیش کیا۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ نظارمدنی نے اجلاس سے کہاکہ ہم کو تنظیم کی تشکیل جدید سے قبل ایک روڈ میاپ کا حامل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کا مقصد عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کیلئے کونسل کو مستحکم بنانا چاہئے اور اس میں نئی تبدیلیوں کو زیر غور رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئلے کہ ایک متوازن جغرافیائی نمائندگی ہو۔ ویٹو پاور علاقائی نمائندگی کونسل کے ارکان کی تعداد اور اس کے کام کے طریقہ کار اور کونسل اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے درمیان رابطہ کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔ سعودی عرب نے کہاکہ سلامتی کونسل کو تصادم اور جنگوں سے گریز کرنا چاہئے ۔ کونسل کے ارکان کو بین الاقوامی تصادموں کے ساتھ نمٹنے میں یکطرفہ فیصلوں سے باز رکھنا چاہئے ۔ کونسل کے ارکان کو چاہئے کہ کونسل کے مرکزی ادارہ کے تحت مشترکہ طورپر کام کریں ۔ مدنی نے مزید کہاکہ اس کو فیصلے لیتے وقت دوہرے معیارات نہیں اپنانا چاہئے ۔

Saudi Arabia offers a six-point road map to reform UN Security Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں