بنگلہ دیش - جماعت اسلامی کے رہنما کو عمر قید سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

بنگلہ دیش - جماعت اسلامی کے رہنما کو عمر قید سزا

جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر مولا کو یہاں کی ایک عدالت میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔ شمالی مغربی شہر راجشاہی میں پولیس نے جماعت اسلامی کے حامی قریب 500مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شل چھوڑے اور ربرکی گولیاں چلائیں ۔ عبدالقادر 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران 350 بنگالیوں کی ہلاکت کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرائے گئے ہیں جن میں شاعراور معروف صحافی بھی شامل تھے ۔ دارالحکومت میں آج تمام اسکول بند کر دئیے گئے جبکہ روزمرہ زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ اس عدالت کے مخالف جماعت اسلامی کے حامیوں نے کل رات بھی مظاہرے کئے تھے ۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے چوتھے سب سے سینئر رہنما عبدالقادر مولا ایسے پہلے سیاستدان ہیں جو ڈھاکہ کی ایک مقامی عدالت انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کی طرف سے جنگی جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ اس ٹریبیونل پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ یہ شفاف طریقہ سے مقدمات کے سماعت کی قابل نہیں ہے جب کہ یہ صرف سیاسی انتقام لینے کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔ جج عبیدالحسن نے عبدالقادر مولا کو سزا سنائی۔ تو انہوں نے اﷲ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوے کہاکہ یہ تمام تر الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ۔

Bangladesh Islamist sentenced to life in prison for war crimes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں