شام پر اسرائیلی حملہ کھلی جارحیت - سعودی عرب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

شام پر اسرائیلی حملہ کھلی جارحیت - سعودی عرب

سعودی عرب کی وزراء کی کونسل نے شامی علاقہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور اس کو عرب ملک کے اقتدار اعلیٰ کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ ولیعہد پرنس سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی جانب سے طلب کردہ کابینی اجلاس میں اس حملہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عبدالعزیز کھوجہ نے سعودی پریس ایجنسی کو ایک بیان میں اجلاس کے بعد کہا کہ کابینہ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی جانب سے تشکیل کردہ بین الاقوامی کمیٹی کی مقبوضہ فلسطین اور عرب علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے ایک رپورٹ کا بھی غیر مقدم کیا ۔

Saudi Arabia - Israeli strike on Syria a 'flagrant violation'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں