6/فبروری ریاض ایجنسیاں
سعودی عرب کے ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کم کوان جن نے کل ایک دفاعی تعاون معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔ سیول کے وزیر دفاع نے کہاکہ یہ معاہدہ توقع ہے کہ مسقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف النوع شعبہ جات کے ساتھ ساتھ دفاع کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے سیول میں سعودی سفارت خانہ پر ایک ملٹری اٹاچی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ ولی عہد پرنس سلمان نے بھی اس موقع پر کوریا کے ساتھ سعودی کے دفاعی تعاون کو خوش آئند قراردیا اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیگر شعبوں میں بھی تعاون مستحکم ہو گا۔ Saudi Arabia and S. Korea sign defense pact
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں