مصر میں احمدی نژاد پر جوتا پھینکا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-07

مصر میں احمدی نژاد پر جوتا پھینکا گیا

ایران میں 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ مصر کے دورے پر آنے والے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا یہاں گرم جوشی سے استقبال کیا گیا لیکن ساتھ ہی انہیں مظاہرین کی جانب سے جوتے بھی پڑے ۔ مسٹراحمدی نژاد کل ہی مصر کے 3روزہ دورہ پر آئے ہیں وہ یہاں ہونے والی تنظیم اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ وہ قاہرہ کے باہری علاقہ میں بنے شیعہ فرقے کی قدیم مسجد الحسین گئے ۔ مسجد کے باہر ہی شام کے معاملہ میں ایران کے رخ کی مخالفت کرنے والے مظاہرہ کر رہے تھے ۔ مظاہرین میں شامل ایک شامی نژاد شہری نے مسٹر احمدی نژاد پر جوتا پھینک دیا۔ واضح رہے کہ ایران شامی حکومت کا ساتھ دے رہا ہے ۔ مصر کے سلامتی دستوں کے جوانوں نے اس سلسلہ میں 4لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ سبھی سنی سلفی تحریک سے وابستہ ہیں ۔ کئی مسلم تنظیموں نے مسٹر احمدی نژاد کے دورے کی مخالفت کی تھی۔


Shoe thrown at Mahmoud Ahmadinejad in Cairo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں