قاہرہ میں تنطیم اسلامی کانفرنس کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-07

قاہرہ میں تنطیم اسلامی کانفرنس کا آغاز

تنظیم اسلامی کانفرنس( او آئی سی) کے چوٹی اجلاس کا آج قاہرہ میں آغاز ہوا۔ جہاں علام اسلام کے 26سربراہان مملکت یکجا ہوئے ہیں ۔ سینگال کے صدر میکی سال اور مصر کے صدر محمد مرسی نے چوٹی اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا۔ محمد مرسی نے کہاکہ عالم اسلام کو آئے دن مختلف چیلنجس کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ملک شام میں سیاسی بحران کے حوالے سے کہاکہ چوٹی اجلاس کے ایجنڈے میں یہ سرفہرست ہے ۔ صدر ایران محمود احمدی نژاد کے تاریخی دورہ مصر کے دورہ مصر نے اس چوٹی اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ محمد مرسی نے کہاکہ ملک شام جل رہا ہے اور ہمارے دل تڑپ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں سیاسی عمل تمام فریقین کو شامل کرتے ہوئے جلد ازجلد شروع کیا جانا چاہئے اور کسی بھی جماعت یا گروپ کو سیاسی یا مسلکی بنیاد پر علیحدہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے مشرق وسطی میں امن کے قیام کیلئے اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کی یکسوئی کو ناگزیر قراردیا۔ گذشتہ نومبر میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے او آئی سی چوٹی اجلاس میں اپنا پیام رواہن کیا۔ ولیعہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ پیام پڑھ کر سنایا۔ جس میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل فلسطین اور شام میں قیام امن میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہاکہ عرب اسرائیل تنازعہ مسلم ممالک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے اور سعودی حکومت نے فلسطین و شام کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کافی کوششیں بھی کی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شام میں عوام پر مظالم اور جرائم میں کافی اضافہ ہو گیا ہے ان حالات میں عالم اسلام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی خاموشی ختم کرے ۔ یہ طئے نہیں ہے کہ او آئی سی کارکن ملک ایران جو کہ شامی صدر بشار کا سب سے بڑا حامی ہے او آئی سی کی قرارداد کے مسودے پر راضی ہو گایا نہیں ۔ قراداد کے مسودے میں خاصے سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔ ہم شام میں جاری خوں ریزی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ تشدد اور خون خرابے کی بنیادی ذمہ داری شام کی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ مسودے میں مزید کہا گیا کہ ہمیں شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بہت تشویش ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلح شہریوں کو جان سے ہاتھ دھونے پڑرہے ہیں ۔ شامی حکومت شہروں اور دیہاتوں میں قتل عام کر رہی ہے ۔


OIC Conference Opens in Cairo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں