لڑکیوں کا تحفظ - فیس بک اور موبائل پر پابندی - حکومتی پینل کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

لڑکیوں کا تحفظ - فیس بک اور موبائل پر پابندی - حکومتی پینل کی اپیل

خواتین کے تحفظ کے اقدامات تجویز کرنے کیلئے مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے بنائے گئے پینل نے اپنی عبوری رپورٹ میں فیس بک اور موبائل پر پابندی لگانے کی با کہی ہے ۔ اس کے علاوہ اکھاڑوں اور ورزش گا ہوں میں تربیت دینے والے پہلوانوں کا بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے بامبے ہائی کورٹ کے سابق جسٹس چندر شیکھر دھرم ادھیکاری کی قیادت میں ایک پینل کی تشکیل کر کے خواتین کی حفاظت کیلئے تجاویز مانگی تھیں ۔ اس رپورت میں 31تجاویز دی گئی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل، نیٹ ورکنگ، فیس بک اور فحش مواد پر روک لگانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان وجوہات کی وجہہ سے نوجوان برباد ہورہے ہیں ۔ تجاویز میں ایسے لوگوں کو بھی ملزم بنانے کی سفارش کی گئی ہے جو خواتین کے ساتھ ہونے والے کسی ناخوشگوار واقعہ کو دیکھتے ہوئے بھی خاموش رہتے ہیں ۔

'Put curbs on Facebook, mobiles to protect girls' - recommendation was submitted to a Bombay high court division bench

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں