پاکستان نے حتف-9 نصر مزائل کا کامیاب تجربہ کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

پاکستان نے حتف-9 نصر مزائل کا کامیاب تجربہ کیا

پاکستان نے آج کامیابی سے نیوکلیر صلاحت کے ہاتف نہم مزائیل کا تجربہ کیا۔ اس کی مار کرنے کی صلاحیت 60کیلو میٹر ہے ۔ اس مزائیل کے ذریعہ تمام مروجہ ٹکنیکل مزائیل نظاموں کو ناکام بنادیا جاسکتا ہے ۔ تجربہ کے بعد ایک بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ کم فاصلہ کے زمین سے زمین ہر نشانہ لگانے والے مزائیل نیوکلئیر بم لیجاسکتے ہیں ۔ یہ مزائیل دوران پرواز مرضی کے مطابق راستہ اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس طرح کے مزائیل سے بیک وقت 4میزائل داغے جاسکتے ہیں ۔ اس مزائیل کا دوسرا نام النصر بھی ہے ۔ اس مزائیل کا تجربہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے صدرنشین جنرل خالد احمد قدوائی اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے معائنہ کیا۔ بیان میں یہ نہیں کہا گیا کہ اس مزائیل کا تجربہ کس مقام پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دے سکتی ہیں ۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کامیاب مزائیل تجربہ پر مبارکباد دی۔ ہاتف نہم کا پہلا کامیاب تجربہ اپریل 2011ء میں کیا گیا تھا۔

Pakistan successfully test fires Multi-Tube Ballistic Missile Hatf-9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں