افضل گرو کی سزا پر اسلام آباد کا محتاط ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

افضل گرو کی سزا پر اسلام آباد کا محتاط ردعمل

پاکستان نے افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے پر محتاط انداز میں ردعمل ظاہر کیا ۔ افضل گرو کو 2001ء میں پاکستانی پارلیمنٹ پر حملہ کے جرم میں ملوث ہونے کی پاداش میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا ۔ پاکستان نے افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے کے واقعہ میں تفصیل میں جانے سے انکار کردیا ۔ ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے کہا کہ وہ افضل گرو کے مقدمہ کی تفصیلات میں جانا نہیں چاہتے ۔ اس معاملہ میں ابلاغیہ میں اور انسانی حقوق گروپوں میں مذاکرات جاری ہیں تاہم ترجمان نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ یگانگت کا اظہار کرتے ہیں اور جس زیادتی کے انداز میں افضل گرو کو پھانسی دی گئی اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔ اس طرح کشمیری عوام کی امنگوں کا پاس و لحاظ نہیں کیا گیا ۔ کرفیو ، خبروں کی ترسیل روکنے اور دیگر ہراسانی کے طریقہ اختیار کر کے کشمیری عوام کی خواہشات کو کچلا گیا ۔ حریت کے قائدین کو گرفتار کیا گیا ۔ اس طرح کشمیری عوام کی خواہشات کو کچلا گیا ۔ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ ہراسانی کے طریقے بند کردئیے جائیں اور حریت کے قائدین کو رہا کیا جائے ۔

Pakistan reacts cautiously to Afzal Guru's execution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں