خلیجی فوج کی کویت میں جنگی مشقیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

خلیجی فوج کی کویت میں جنگی مشقیں

مشترکہ گلف گورس نے اتوار کو کویت میں 17روزہ جنگی مشقوں کا آغازکیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان جنگی مشقوں کا علاقہ میں بدامنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کویتی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیر عبدالعزیز الرئیس نے کہا ان مشقوں کا منصوبہ بہت پہلے بنایا گیا تھا اور برسوں پہلے اس سے اتفاق کیا گیا تھا۔ اس کا تعلق کوئی علاقائی یا سیاسی حالات سے نہیں ہے ۔ کونا نیوزایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے ۔ عبدالعزیز الرئیس نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد مشترکہ دفاع کے نظریہ کو جسے پیننسولہ شیلڈ کانام دیا گیا ہے فعال بنانا ہے اور خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) ممالک کی متحدہ دفاعی حکمت عملی کو روبہ عمل لانا ہے ۔ مشقوں کا اصل حصہ کویتی صحرا میں روبہ عمل لایاجائے گا جبکہ بحری اور فضائی افواج 26فروری کوختم ہونے والی مشقوں کا حصہ بنیں گے ۔ خیال رہے کہ 26 فروری کو ہی ریاست کویت کے قومی دن کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

Gulf force begins war games in Kuwait

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں