خالد بن بندر کا گورنر ریاض کے عہدے پر تقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

خالد بن بندر کا گورنر ریاض کے عہدے پر تقرر

شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو ریاض کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان کے مطابق انہیں وزیر کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن عبدالعزیز کو ریاض کے نائب گورنر کے عہدے پر فائز کیا گیا نیز انہیں بھی وزیر کا درجہ دیا گیا۔ جمعرات کو جاری ہونے والے شاہی فرمان میں بتایا گیا کہ ریاض کے سابق نائب گورنر شہزادہ محمد بن سعد بن عبدالعزیز کی خواہش پر انہیں عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔
واس میں جاری ہونے والے ایک اور فرمان کے مطابق میجر جنرل عید بن عواض بن عید الشلوی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی بری فوج کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

Saudi king names Prince Khalid bin Bandar as new Riyadh governor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں