کارگل جنگ کی آزادانہ تحقیقات مطالبہ - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

کارگل جنگ کی آزادانہ تحقیقات مطالبہ - نواز شریف

پاکستان کی اہم اپوزیشن نواز مسلم لیگ نے کارگل 1999ء جنگ کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کے مطالبہ میں وظیفہ یاب فوجی عہدیداروں اور سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے انکشافات کے بعد مزید شدت پیدا کر دی ہے ۔ چیف منسٹر پاکستانی پنجاب شہباز شریف نے کارگل کی تحقیقات کیلئے بلا تاخیر ایک عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سے عوام واقف ہو سکیں ۔ وہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں جنہوں نے پرویز مشرف پر سفید جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ کارگل تنازعہ ایک بار پھر مرکز توجہ بن گیا ہے ۔ کیونکہ ریٹائرڈ لفٹنینٹ جنرل شاہد عزیز نے جو 1999 ء میں آئی ایس آئی کے شعبہ تجزیہ کاری کے سربراہ تھے ۔ دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف اور دیگر جنرلوں نے کارگل جنگ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل آوری کی تھی۔ خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گذارنے والے مشرف نے بھی کارگل جنگ میں پاکستانی فوج ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔

PML-N demands independent panel to probes Kargil conflict

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں