Pakistan Foreign Minister Hina Rabbani Khar calls for OIC probe into LoC ceasefire violations
پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر پیدا شدہ کشیدگی کو بین الاقوامی موضوع بنانے کی کوشش کے طورپر ان حالیہ واقعات کی تنظیم رابطہ اسلامی( او آئی سی) کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے گذشتہ روز قاہرہ میں کشمیر سے متعلق او آئی سی گروپ کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ "لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات کی تحقیقات کیلئے ہم او آئی سی کی ذمہ داروں پر مشتمل حقائق کا پتہ چلانے والی کمیٹی کا خیرمقدم کریں گے "۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کیلئے ان کا ملک اقوام متحدہ کے فوجی مبصر برائے ہندوپاک کے ساتھ کام کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں