Prime Minister appreciates role of law enforcement agencies
تحقیقات کے ناقص طریقہ کار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف نے آج انفورسمنٹ ایجنسیوں کے درمیان عظیم تر انٹلی جنس تبادلے کی ضرورت پر زوردیا اور نشاندہی کی کہ جرائم اور دہشت گردی کے ملزمین ناقص تحقیقات کے سبب عدالتوں سے بچ نکل رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے نیشنل پولیس اکیڈیمی میں نوجوان آفیسرس کیلئے منعقدہ پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کی موجودہ حالت گہری تشویش کا معاملہ ہے ۔ جرائم میں ملوث لوگ ناقص تحقیقات اور ثبوت کے فقدان کے سبب عدالتوں میں مجرم قرار نہیں دئیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان وسیع تر رابطے اور تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔ اشرف نے کہاکہ دہشت گردی ہمارے معاشرے کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے ۔ انہوں نے پولیس افسروں پر زوردیا کہ وہ مقامی لوگوں کے ساتھ قریبی تعلق برقرار رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ رابطے سے مملکت مخالف اور سماج دشمن عناصر کے خلاف معلومات جمع کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے تحقیقات کیلئے سائنسی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئلے تفتیش اور تحقیق کے فرسودہ طریقے ختم کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تحقیقاتی عمل میں مضبوط فارنسک صلاحیتوں اور جدید طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ پارلیمنٹ سے حال ہی میں منظورہ تحقیقات برائے منصفانہ سماعت کے بل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس بل سے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق انسانی وقار پر سمجھوتہ کئے بغیر اس بل کے ذریعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید با اختیار بنایاجائے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں