مولانا آزاد اردو یونیورسٹی اور سعودی جامعات - تعلیمی تبادلے کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی اور سعودی جامعات - تعلیمی تبادلے کی تجویز

دنیا میں 422 ملین افراد عربی بولتے ہیں ۔ قرآن و سنت کو سجھنے اور سیکھنے کے لیے عربی کی اہمیت اظہر من الشمس ہے ۔ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ حکومت ہند اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعہ 20 مرکزی جامعات میں زبان عربی کی تدریس کا انتطام ہے ۔ اردو یونیورسٹی اور سعودی جامعات کے درمیان ۔ تعلیمی تبادلہ کے ذریعہ عربی کو فروغ کو تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علی محمدالزہر ی ، کلچرل اتاثی ، سفارتخانہ سعودی عرب ، دہلی نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 2 روزہ قومی سمینار "ہندوستان میں عربی زبان کی تدریس : مناہج اور فروغ کے امکانات" کے افتتاحی اجلاس سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر محمد میاں وائس چانسلر نے صدارت کی اور پروفیسر زبیر احمد فاروقی ، سابق صدر شعبئہ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ ، دہلی کے کلیدی خطبہ دیا ۔ ڈاکٹر الشہری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عربی زبان و ادب میں اس علاقہ کا اسلام کی آمد کے بعد سے اہم رول رہا ہے ۔ ہندوستان کے بعض عربی اسکالرس نے بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے ۔ سمینار کے ذریعہ موجودہ عربی تدریس کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔ شاہ عبداللہ سنٹر فارعربک ، ریاض ساری دنیا میں عرب زبان کی تعلیم کے فروغ پر کام کر رہا ہے جسکے ذریعہ سفارتخانہ ہندوستان میں عربی زبان کی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کرسکتا ہے ۔ سفارتخانہ کے ذریعہ سعودی اساتذہ کی آمد کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور مشترکہ تحقیقی پروگرام منعقد کیے جاسکتے ہیں ۔ ہندوستان میں خدا بخش لائبریری ، دائرۃ المعارف ، سالارجنگ میوزیم وغیرہ میں نادر عربی مخطوطات موجود ہیں جن پر تحقیق کی جا سکتی ہے ۔

Maulana Azad Urdu varsity for exchange with Saudi universities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں