راجیو گاندھی گورنمنٹ اسپتال - بزرگ شہریوں کے مخصوص بلاک کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

راجیو گاندھی گورنمنٹ اسپتال - بزرگ شہریوں کے مخصوص بلاک کا افتتاح

راجیو گاندھی گورنمنٹ اسپتال میں سینئر سٹیزن کے لیے مخصوص آئی سی یو بلاک کا افتتاح
چنئی راجیو گورنمنٹ اسپتال میں سینئر سٹیزن کے لیے پچاس لاکھ کی لاگت میں تعمیر کیا گیا مخصوص آئی سی یو بلاک کا افتتاح وزیر صحت ڈاکٹر وجئے کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس موقع پراسپتال کے ڈین کنکا سبائی موجود رہے،اس موقع پر سینئر سٹیزن کے ماہر ڈاکٹروی ایس نڈراجن نے کہا کہ اکثر گھروں میں رہنے والے معمر افراد کے لیے ایمرجنسی موقع پر ڈاکٹروں کی مدد فوری طور پر نہیں ملتی ہے، اس کے لیے سینئر سٹیزن فورم کی جانب سے معمر افراد کے لیے ان کے گھروں میں پہنچ کر علاج کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، فورم کے اس سروس کے پانچ سال بھی مکمل ہو چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چنئی میں مقیم سینئر سٹیزن کے لیے گھر بیٹھے علاج کے لیے 50ڈاکٹر، پزیو تھراپسٹ اور نرس موجود ہیں، سینئر سٹیزن کے لیے جب بھی کسی ڈاکٹر کی ضرورت ہو تو وہ اس فون نمبر پر 044-26412030پر رابطہ کر سکتے ہیں، فی الحا ل سینئر سٹیزن فورم کے صدر کی حیثیت سے ایم سنگاراجہ اور ڈاکٹرہری شنکر وغیرہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

Rajiv Gandhi govt hospital - inauguration of senior citizens block

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں