Maoist landmine blast in Bihar kills 8
افراد جن میں 6پولیس عہدیدار بھی شامل ہیں بہار کے گیا ضلع میں واقع مجہولیا موضع میں ماؤ نوازوں کی جانب سے کئے گئے ایک زمینی سرنگ دھماکہ میں ہلاک ہو گئے ۔ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 5 کانسٹبل موضع کا سرپنچ اور ایک خصوصی پولیس آفیسر اس دھماکہ میں ہلاک ہو گئے ۔ گیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اختر حسین نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ شیر گھاٹی سب ڈویژن میں واقع روشن گنج میں پیش آیا جو بہار اور جھارکھنڈ کی سرحد پر واقع ہے ۔ سلامتی دستے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ماؤ نوازوں کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے چلائی جانے والی مہم میں حصہ لینے کیلئے جا رہے تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں