ایران - لڑاکا جیٹ طیارہ کی تخلیق میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

ایران - لڑاکا جیٹ طیارہ کی تخلیق میں کامیاب

ایران نے آج ایک نئے دیسی ساختہ فائٹر جیٹ طیارے کو روشناس کرایا ہے ۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ قدر محمود احمدی نژاد نے تہران میں ایک تقریب میں کہاکہ "قاہر 313" نے فوجی ٹکنالوجی کے شعبہ میں ایران کے بڑھتی ہوئی خود انحصاری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تہران کی کارکر د ایرفورس چند درجن لڑاکا طیاروں تک محدود ہے جو یا تو روسی ساختہ ہیں یا پرانے امریکی ماڈلس ہیں جو 1979ء کے ایران کے اسلامی انقلاب سے قبل حاصل کئے گئے تھے ۔ منفرد فزیکل کیرکٹر سٹلس کے ساتھ یہ اڈوانسڈ فائٹر جیٹ طیارہ اک انتہائی کم راڈر کراس سکشن کا حامل ہے اور چنانچہ یہ کم بلندی پر پرواز کرنے کا اہل ہے ۔ وزیر دفاع احمد وحیدی نے قاہر313 کے تعلق سے یہ بات کہی۔ مہر نیوزایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ایران کہا کہ کہ اس کا نیوکلیر پروگرام صرف برقی اور طبی استعمال کے مقصد پر مبنی ہے ۔ اب سائنس اور ٹکنالوجی میں ایران کی ترقی کی رفتار حالات پر منحصر نہیں ہو گی۔ یہ ہمارے عزم پر منحصر ہو گی۔ احمدی نژاد نے آج اسٹیٹ ٹیلی ویژن پر نشر کردہ ریمارکس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کو اعلیٰ نشانے مقرر کرنے چاہئے ۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ ممکن ہے ۔ ہمارے پاس ایسی صلاحیتیں موجود ہیں یہ پراجکٹ بھائی چارہ، امن اور سلامتی کا ایک پیغام دیتا ہے اور اس سے کسی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ایران اکثر فوجی مشقوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور ہتھیاروں کو عصری بنانے کے اعلانات کرتا رہتا ہے جواس کے مطابق خالص مزاحمت کے مقصد کیلئے ہیں ۔

Iran unveils futuristic-looking jet warplane

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں