مصر کے صدارتی محل پر پٹرول بم حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

مصر کے صدارتی محل پر پٹرول بم حملہ

مصر کے صدارتی محل پر پٹرول بم اور پٹاخے پھینکے گئے جس سے محل کی بیرونی دیوار سے متصل کمپاونڈ میں آگ بھڑک اٹھی مصر کی فسادات پر قابوپانے والی پولیس کو صدارتی محل کے قریب تعینات کیا گیا ہے ۔ کل رات بھر اور آج دن میں محمد مرسی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اس تشدد میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً100 زخمی ہوئے ۔ قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر احتجاجیوں نے وزیراعظم ہشام قندیل کے موٹر قافلے پر سنگباری کی۔ مصر کے ٹیلی ویژن چیانل نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ کی سڑکیوں پر مظاہرین نے رات بھر ہنگامہ کیا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی پچکاریاں اور آنسو گیاس سیل کا استعمال کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر فائرنگ بھی ہوئی۔ وزیراعظم ہشام نے کہاکہ قاہرہ تحریراسکوائر پر ان کا سامنا نوجوانوں اور گڑبڑکرنے والوں سے ہوا یہ لوگ یہاں مسلسل بدامنی پھیلار ہے ہیں ۔ میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن میں نے ان سے الجھنا مناسب نہیں سمھجا اور وہاں سے محفوظ طورپر چلا گیا مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ اسلام پسند صدر محمد مرسی نے 2011 ء کی تحریک کے مقاصد کے ساتھ غداری کی ہے ۔ جبکہ صدر مرسی نے اس الزام کو مسترد کر دیا اور فیس بک پر بیان میں کہا کہ وہ ملک میں امن چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے سکیورٹی فورسس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو بہتر بنائیں ۔ اس تشدد کے پیچھے جو گروپ کام کرتے ہیں ان کو سیاسی ذمہ داری کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Petrol bombs thrown at Egypt president's palace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں