عدلیہ محدود وسائل میں بھی انصاف کے لیے پرعزم - چیف جسٹس پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

عدلیہ محدود وسائل میں بھی انصاف کے لیے پرعزم - چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا کہ میرٹ پر فیصلوں سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔
چیف جسٹس کی صدارت میں قومی جوڈیشنل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوا جس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کسی خوف یا رعایت دئے بغیر آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوشاں ہے۔ وسائل کے اندر رہ کر انصاف کو سب تک پہنچانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ محدود وسائل کے باعث عدلیہ پر مقدمات کا دباؤ بڑھتا رہا ہے تاہم سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں عدلیہ کی کارکردگی شاندار ہے۔ بلوچستان میں صورتحال دیگر صوبوں کی طرح نارمل نہیں اس کے باوجود عدلیہ کی کارکردگی بہتر رہی۔
انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلا کی سیکوریٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عوام کے مال اور جان کے تحفظ کی ذمہ داری بھی ریاست ہی کی ہے۔

Judiciary determined to fulfill constitutional responsibilities, says CJ Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں