انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے توقع ہے کہ ہندوستان اور مسلم دنیا کو قریب تر لانے میں عملی راہیں سامنے آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ معتدد مذاہب و مکاتب فکر کا مالک ہے اور اس تعلق سے یہ انوکھا ہے مرکزی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیاکو ساتھ لے کر ہندوستان کو چلنا ہے اور مختلف میدانوں میں معاہدے کر کے روابط تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ مرکزی وزیر نے سعودی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک امن کے قیام میں اہم و کلیدی رول ادا کریں ۔ سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور میں زیریں سکریڑی عبدالرحمن غمام الغمام نے ہندوستان اور سعودی عرب کے ذریعہ مشترکہ طور پر عالمی امن کی بحالی کے لیے ڈائیلاگ شروع کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان جو روابط و تعلقات موجود ہیں ان کی تاریخی حیثیت ہے لہذا اسے لے کر چلنا ہی نہیں ہے بلکہ اس کے بل پر اکیسویں صدی میں عالمی امن کی بحالی میں اہم رول ادا کرنا ہے ۔
ماہر اسٹڈیز اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے استاد پروفیسر آفتاب کمال پاشا نے تفصیل سے ہندوستان اور مسلم دنیا کے درمیان روابط کی بنیاد پر وشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان شروع سے فلسطین کے کاز کی تائید و حمایت کرتا آرہا ہے اور آج 130 ممالک ایسے ہیں جو اس کاز کے حامی ہیں ۔ لہذا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستان روایتی ناوابستہ تحریک کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھائے ۔ معروف اسلامی دانشور ، عربی جریدہ البعث الاسلامی کے مدیر اور انٹیکرل یونیورسٹی لکھنؤ کے چانسلر ڈاکٹر سعید اعظمی ندوی نے کہا کہ دینی تعلیم ہویا دنیوی تعلیم دونوں میں ہندوستان اور مسلم دنیا کے درمیان گہرے تعاون کی ضرورت ہے ۔۔ آئی او ایس چیئرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے صدرارتی خطبہ میں کہا کہ ہندوستان اور مسلم دنیا کا ایک دوسرے سے مزید قریب آنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
India and muslim world in 21st century - international conference by institute of objective studies
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں