بلغاریہ میں اسلام کی تیزی سے مقبولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

بلغاریہ میں اسلام کی تیزی سے مقبولیت

اپنے اندرون میں سکون کی تلاش میں بلغایہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ بلغاریہ کی روما اقلیت کے کئی ارکان حالیہ عرصہ میں مشرف بہ اسلام ہوئے ہیں ۔ بلغاریہ کے عوام کا تاثر ہے کہ اسلام زندگیوں پر اثر انداز ہورہا ہے ۔ اقلیتی طبقہ کے امور کے ایک محقق الیکزی پامپوروف نے کہا "بلغاریہ میں اسلام، عیسائی آبادیوں کیلئے جمہوری اور قابل قبول مذہب ہے "۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بدولت چوریوں ، آوارگی اورفحاشی میں کمی آئی ہے ۔ پامپوروف نے پرزور لفظوں میں کہاکہ مذہب روما کی آبادی میں ریاست کی حکمرانی کی غیر موجودگی کے سبب پیدا ہونے والے خلا کو پر کر رہے ہیں ۔

Islam attracts Bulgaria's Roma

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں