سیالکوٹ کے علامہ اقبال یادگار میوزیم کی چند اشیا کو نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

سیالکوٹ کے علامہ اقبال یادگار میوزیم کی چند اشیا کو نقصان

ایک مسلح شخص نے معروف شاعر و فلاسفر علامہ محمد اقبال (علامہ اقبال) کی کچھ یادگاروں کو نقصان پہونچایا ہے ۔ پولیس نےیہ بات بتائی ۔ اس شخص کی غلام عباس کی حیثیت سے شناخت کئی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کل علاقہ اقبال کے گھر ، اقبال منزل ۔ میں عوام کے داخلہ کا وقت ختم ہونے کے بعد یہ شخص داخلہ کی اجازت نہیں دئیے جانے پر برہم تھا ۔ علامہ اقبال کی رہائش گاہ کا سیالکوٹ میں واقع ہے اور اسے بعد میں ایک یادگاری میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ عباس اس گھر میں بندوق کی نوک پر داخل ہوا اور اس نے ایک ملازم کو یرغمال بنالینے کے بعد کچھ تصویروں کے فریمس ۔ ایک حقہ ، ایک قلم ، ایک دوات ، ایک بیڈ ،کچھ لکڑی کی فرنیچر اور دیگر سامان وغیرہ کو نقصان پہونچایا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ اقبال منزل کے انچارچ عہدیدار ریاض حسین نقوی نے بتایا کہ عباس نے عملہ کے کچھ ارکان پر حملہ بھی کیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اسے بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ سیالکوٹ ضلع پولیس سربراہ افضال احمد کوثر نے کہا کہ اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Gangster damages Allama Iqbal memorabilia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں