پشاور - گورنمنٹ کمپلکس پر خودکش حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

پشاور - گورنمنٹ کمپلکس پر خودکش حملہ

سیکوریٹی عملہ کے بھیس میں دو خودکش حملہ آروں نے شمالی مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں ایک سرکاری کامپلکس پر یلغار کردی جس میں 7 افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے ۔ دونوں حملہ آواروں نے قبائیلی علاقہ خیبر کے پولیٹیکل اڈمیسٹر یٹر کے دفتر خیبر ہاؤز میں سیکوریٹی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبالہ کے بعد خود کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوار لیزملیشیا کا یونیفارم پہنے ہوئے تھے ۔ جس وقت یہ حملہ ہوا خیبر ہاؤز میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اجلاس جاری تھا ۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں تین لیویز کے علاوہ دو حملہ آور اور دو عام شہری بھی مار گئے ہیں ۔ صحافی سدھیر آفریدی اس وقت عمارت کے اندر موجود تھے ۔
اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی ہیں ۔

Blast, shooting at government official's office in Peshawar; 4 killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں