شاہ عبداللہ - ہندوستانی ڈرائیور کے خون بہا کی ادائیگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

شاہ عبداللہ - ہندوستانی ڈرائیور کے خون بہا کی ادائیگی

خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ نے 2006ء میں ایک سڑک حادثہ میں 9 افراد کو ٹکر دے کر ہلاک کرنے کے خاطی ایک ہندوستانی ڈرائیور کی جانب سے خون بہا ادا کردیا ہے ۔ 45 سالہ ڈرائیور سلیم باشاہ کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور اب وہ اپنے وطن بنگلور(ہندوستان) واپس ہونے کامنتطر ہے ۔ باشاہ جو 2004ء میں خمیس مشائد کے قریب وادی الحجبل میں اینٹ تیار کرنے والے ایک یونٹ کے لیے لاری ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے سعودی عرب آیا تھا ۔
11 فروی 2006ء کوٹریکٹر کے ڈرائیور باشاہ نے مخالف سمت سے آنے والی ایک منی ویان کو ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں 8 سعودی خاتون ٹیچرس اور ان کا مصری ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے ۔ بادشاہ کو حادثہ سبب بننے کا خاطی پایا گیا اور لواحقین کے رشتہ داروں کو خون بہا کے طور پر 63 ہزار 500 سعودی ریال ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ باشاہ کی تنخواہ صرف 1200 سعودی ریال تھی ، باشاہ اس قدر کثیر رقم ادا کرنے کا متحمل نہیں تھا جس کی وجہ سے اسے جیل بھیج دیا گیا جہاں اس نے 7 برس گزارے ۔
باشاہ کے مطابق ایک دن دوپہر میں جیل کا ایک عہدیدار میرے پاس آیا اور کہا کہ شاہ عبداللہ نے اپنی ذات سے آپ کی طرف سے دیت ادا کردی ہے ۔ باشاہ نے کہا "مجھے کوئی امید نہیں تھی کہ میں کبھی جیل سے باہر آسکوں گا لیکن مہربان شاہ عبداللہ نے انسانیت نوازی دکھائی ، جس کی وجہ سے میں آزاد ہوسکا۔"

King Abdullah pays blood money for Indian convict

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں