طالبان امریکہ مذاکرات - مولانا فضل الرحمٰن کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

طالبان امریکہ مذاکرات - مولانا فضل الرحمٰن کی شرکت

جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن ، طالبان اور امریکی حکام کے مابین جاری خفیہ مذاکرات میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں ۔ ان کی جماعت کے اہم رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو امریکہ اور افغان طالبان دونوں کی حمایت حاصل ہے اور وہ فریقین کے درمیان بات چیت میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ حافظ حسین احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن امریکہ اور طالبان کے مابین پہلے سے جاری مذاکرات میں پیش رفت کے بعد قطرگئے ہیں اور ان کے ساتھ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور رکن اسمبلی بھی ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ مذاکرات میں افغان حکومت اور افغان امن کونسل کا کوئی نمائندہ شامل نہیں اور یہ مذاکرات امریکی حکام اور افغان طالبان کے مابین ہو رہے ہیں ۔ کابل میں موجود افغان امن کونسل کے ایک اہم رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں مولانا فضل الرحمٰن کے دورقطر کے حوالے سے کوئی علم نہیں اور نہ اس بارے میں افغان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔

JUI-F chief Fazlur Rehman invited in US-Taliban Qatar peace talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں