افضل گرو پھانسی - ہندوستان کا داخلی معاملہ
وزیر داخلہ پاکستان رحمن ملک نے محمد افضل گروکو پھانسی کی سزا دینے کے معاملہ پر یہ کہتے ہوئے تبصرہ سے انکار کر دیا کہ وہ ہندوستانی عدالت کا فیصلہ تھا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک نے کہاکہ ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کی قسمت کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔ سربجیت کو پاکستان کے شہر لا ہور اور فیصل آباد میں 1990ء میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا مجرم قراردیا گیا ہے ۔ ان دھماکوں میں 14افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
Hanging of Afzal Guru is the decision of the Indian court. Hence I will not comment on it, Rehman Malik said

گفتگو میں شامل ہوں