جرمن ٹکنالوجی کے تحت تیار کردہ ان بو گیوں کا وزن کم رہے گا۔ ہر ایک کوچ میں نیچے درمیان میں اور اوپری حصے میں تین مرحلوں میں سیٹیں ہوں گے ۔ سبھی بو گیوں میں ایر کنڈیشن کی سہولت فراہم رہے گی۔ جس کے سبب سفر کرایہ بھی مہنگا ہو گا۔ ڈبل ڈیکر ریل ملک میں فی الحال تین علاقوں میں دوڑرہی ہیں ۔ پہلے ہوڑہ دھنباد کے درمیان ڈبل ڈیکر ٹرین کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔ جس کے بعد یعنی دو سال قبل احمدآباد۔ ممبئی کے درمیان ڈبل ڈیکر کا آغاز ہوا تھا۔ گذشتہ سال ریلوئے بجٹ میں جئے پور، دہلی اور بنگلور چینئی کے درمیان ڈبل ڈیکر ریل کا آغاز ہوا ہے ۔ دیڑھ ماہ قبل ہی جئے پور دہلی کے درمیان ڈبل ڈیکر ریل کا آغاز ہوا ہے ۔ جب کہ آئندہ دیڑھ ماہ کے اندر بنگلور۔ چینئی کے درمیان ڈبل ڈیکر ریل کا آغاز ہو گا۔ اس کو جنوبی ہند کی پہلی ڈبل ڈیکر ریل ہونے کا اعزاز حاصل ہو گا۔ ڈبل ڈیکر ریل روزانہ صبح 7:00 بجے چینئی سے نکلے گی ۔ دوپہر 1:30 بجے بنگلور پہنچے گی۔ پھر دوپہر 2:15 بجے بنگلور سے نکلے گی اور رات 9:00 بجے واپس چینئی روانہ ہو گی۔ 60تا65 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی یہ ٹرین بنگلور ۔ چینئی کے درمیان 360 کیلو میٹر کا فاصلہ تقریباً6گھنٹوں میں طئے کرے گی۔
Double decker train from Chennai to Bangalore likely by may 2013
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں