کیوبا میں پارلیمانی انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

کیوبا میں پارلیمانی انتخابات

کیوبا میں نئی پارلیمان کیلئے کل رائے دہی ہوئی۔ 8.5 ملین رجسٹرڈ و وٹرس نے 612 نشستوں والی قومی اسمبلی کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ہر حلقہ سے صرف ایک امیدوار کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت تھی۔ فاتح ارکان رواں ماہ کے آخر تک حکومت تشکیل دیں گے جب کہ ریاستی کونسل بھی منتخب کی جائے گی۔ کیوبا کی قومی اسمبلی کا اجلاس عام طورپر سال میں 2مرتبہ ہی ہوتا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہتا ہے ۔ 24 فروری کو منتخب نمائندوں کا ایک اجلاس ہو گا جس میں گذشتہ2دہائیوں میں پہلی مرتبہ پارلیمانی سربراہ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ کیوبا اپنے انتخابی نظام کو گراس ، روٹس ڈیموکریسی قرار دیتا ہے لیکن صرف ایک ہی جماعت (کمیونسٹ پارٹی) کو قانونی حیثیت حاصل ہے جب کہ انتخابی مہم کا اجازت نہیں ہے ۔ حکومت مخالفین کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کی وجہہ سے اس انتخابی مرحلہ سے تبدیلی کا زیادہ امکان نہیں ہے تاہم قومی اسمبلی و ہاں گذشتہ 20 برسوں میں پہلی مرتبہ اسمبلی کے صدر کا انتحاب کرے گی۔
86 سالہ فیڈل کاسٹرو کافی عرصے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے منظر عام پر آئے۔ 2008 کے انتخابات اور گذشتہ برس کے بلدی انتخابات میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے ہی ووٹ ڈالا تھا۔
واضح رہے کہ 2008 میں فیڈل کاسٹرو نے اپنے بھائی راؤل کاسٹرو کو اقتدار سونپ ڈالا تھا اور توقع ہے کہ موجودہ انتخابات میں قومی اسمبلی 81 سالہ راؤل کاسٹرو کو مزید 5 برس کے لیے صدر منتخب کر لے گی۔

Cuba election: Fidel Castro makes rare appearance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں