سی۔پی۔ایم نے اپنے دور حکومت کی غلطیوں کا اعتراف کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-07

سی۔پی۔ایم نے اپنے دور حکومت کی غلطیوں کا اعتراف کیا

بنگال کے اقتدار سے بے دخل ہوئے سی پی ایم کو تقریباً2 سال کا عرصہ ہونے جا رہا ہے ۔ اپنی سیاسی زمین تلاشنے کیلئے بنگال میں ہونے والا پنچایتی انتخاب اور 2014ء میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے پیش نظر سی پی ایم پہلی بار اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عوام میں اپنی شبیہ بہتر بنانے کی کوشش میں لگ گئی ہے ۔ اس کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے دور میں صنعت کاری کی رفتار تیز کرنے میں بائیں محاذ حکومت نے کئی غلطیاں کی ہیں جس کا احساس مجھے اب ہورہا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ نندی گرام معاملے میں حکومت کو احتیاط برتنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہاکہ نندی گرام میں پہلے سے مخالفت کی تیاری چل رہی تھی۔ اسے سمجھے میں چوک ہوئی تھی۔ مخالفین نے وہاں زمین چھینے کی افواہ پھیلارکھی تھی۔ اسے نمٹنے میں پارٹی سطح پر چوک ہوئی ہے ۔ نندی گرام واقعہ پر صفائی پیش کرتے ہوئے بدھا دیب کا کہنا ہے کہ انہیں گولی باری کی خبر نہیں تھی۔ اب انہیں خبر ملی ہے کہ 14دیہی افراد کی موت ہو گئی تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ 8افراد پولیس کی گولی سے ہلاک ہوئے تھے باقی لوگوں کی کیسے موت ہوئی یہ آج بھی معمہ بنا ہوا ہے ۔


CPM accept its mistakes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں