لاہور میں زرداری کی عالیشان رہائش گاہ کی عنقریب تکمیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

لاہور میں زرداری کی عالیشان رہائش گاہ کی عنقریب تکمیل

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خانگی رہائش گاہ جو کافی وسیع و عریض رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ، جہاں چھوٹے جیٹ طیاروں کے لیے رن وے اور بلٹ پروف عمارت کی سہولت بھی ہوگی ، کی عنقریب تکمیل عمل میں آئے گی۔
بحریہ ٹاؤن میں واقع کمپاؤنڈ کو زرداری کے فرزند بلاول بھٹو سے موسوم کرتے ہوئے "بلاول ہاؤس" کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق جو اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہتے ہیں ، یہ عالیشان املاک پراپرٹی کے اعلیٰ سطحی تاجر ملک ریاض حسین کی جانب سے زرداری کو بطور تحفہ دی گئی ہے۔
بلٹ پروف مکان چاروں طرف سے 6 وسیع و عریض سبزہ زار سے گھرا ہوا ہے جہاں ایک ساتھ 10 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے۔ جبکہ خانگی طیارے کے لیے رن وے بھی موجود ہے۔ کمپاؤنڈ چاروں طرف سے اونچی اونچی دیواروں سے گھرا ہوا ہے جیسا کہ جیل کی دیواریں ہوتی ہیں۔ سیکوریٹی کے بہترین انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ 300 ایکڑ پر محیط اس رہائش گاہ میں ایک چھوٹا چڑیا گھر بھی ہے۔
ملک ریاض حسین صدر آصف علی زرداری کے قریبی رفقا میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Bilawal House in Lahore's Bahria town worth's Rs. 5billion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں