Asad Owaisi slams Sushma for linking him to twin blasts
صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہاکہ جمعرات کے بم حملوں سے انہیں اور ان کے بھائی و رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو جوڑنے سے متعلق بی جے پی لیڈر سشما سوراج کے ریمارکس بدبختانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔ انہوں نے ایک قومی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سشما سوراج مجھ سے نفرت کر سکتی ہیں لیکن انہیں اس مسئلہ کے سیاسی استحصال سے پہلے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ بیشتر مہلوکین کا تعلق میرے حلقہ سے تھا جن میں سے بعض مسلمان ہیں ۔ دہشت گردی مذاہب کے درمیان تمیزنہیں کرتی۔ سمشا سوراج نے پارلیمنٹ میں تقریر کے کرتے ہوئے سوال کیا کہ تھا آیا ان بم دھماکوں کا تعلق مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی یا ان کے بھائی اکبر الدین اویسی کی تقاریر سے ہے ۔ بیرسٹر اویسی نے سشما سوراج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائد ایوان سے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی توقع نہیں کی جاتی جو وزیراعظم کے عہدہ کی دعویدار بھی ہیں ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بم دھماکوں کو قوم پرحملہ قراردیا اور کہاکہ کانگریس حکومت سے اختلافات کی باوجود ان کی پارٹی نے نظم و قانون کی برقراری کیلئے مکمل تعاون کر رہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں