ممبئی حملہ کیس - پاکستانی کمیشن کے دورہ ہند میں تاخیر کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

ممبئی حملہ کیس - پاکستانی کمیشن کے دورہ ہند میں تاخیر کا امکان

ممبئی حملوں کے سلسلہ میں پاکستانی عدلیہ کے ایک کمیشن کے دورہ ہند میں تاخیر کا امکان ہے کیونکہ ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے آج یہ تیقن طلب کیا ہے کہ پینل کے ارکان کو اہم ہندوستانی گواہوں سے جرح کی اجازت ہوگی ۔ پراسیکیوٹرس نے ممبئی حملوں کے کیس میں ملوث ہونے کا الزام کا سامنا کرنے والے 7 مشتبہ افراد کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کو اطلاع دی کہ ہندوستانی حکومت سے ایک حلف نامہ فراہم ہوگا کہ پینل کو جرح کا اختیار ہوگا ۔ چیف پراسکیوٹر چودھری افتخار علی نے جج چودھری حبیب الرحمٰن سے کہا کہ پاکستانی ارباب مجاز اس مسئلہ پر ہندوستان کے رسمی جواب کا انتظار کر رہے ہیں ۔ پاکستانی کمیشن 4 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے ممبئی کا دوسرا دورہ کرنے والا ہے کیونکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اس کے پہلے دورہ کرنے والا ہے کیونکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اس کے پہلے دورہ کے بعد پیش کردہ ایک رپوٹ کو اس بنیاد پر مسترد کردیا ہے کہ پینل کو گواہوں سے جرح کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی ۔

mumbai 26/11 case: Pakistan judicial panel's India visit may be delayed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں