Akbaruddin Owaisi is not doing well at Adilabad jail
ضلع عادل آباد جیل میں آج دوپہر قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر جیل حکام نے فوری راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(ریمس) کے ڈاکٹروں کو طلب کر کے مجلسی قائد کی تشخیص کروائی ۔ ای این ٹی ڈاکٹر جادھو اور لیاپ ٹیکنیشن سالم کی قیادت میں میڈیکل فارمسسٹ کی ٹیم جیل پہنچ گئی اور تقریبا 40منٹ تک مجلسی قائد کی تشخیص کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ بعد ازاں ڈاکٹر جادھو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جناب اکبر الدین اویسی کے سیدھے کان میں تکلیف ہورہی تھی اور ان کے پیٹ کے درد میں بھی اضافہ ہوگیا جس پر میڈیکل ٹیم نے انہیں دوائیں فراہم کی ہیں ۔ ان کے خون کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ، کل رپورٹس آنے کے بعد مزید دوائیں دی جائیں گی ۔ ڈاکٹر جادھو نے دعویٰ کیا کہ مجلسی قائد کی صحت فی الوقت بہتر ہے ۔ وقفہ وقفہ سے جناب اکبراویسی کی صحت خراب ہونے کے بارے میں پوچھنے پر ریمس کے ماہر ای این ٹی نے کہا کہ مجلسی قائد کے پیٹ کا آپریشن ہو اہے اور ان کے ایک پیر میں گولی پیوست ہے ۔ چند دن سے وقفہ وقفہ سے سفر میں بھی اضافہ ہوا اور موسمی صورتحال بھی ان کی صحت پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں