Afzal Guru Is Hero, Modi A Terrorist? - Poet Vara Vara Rao
انقلابی مصنف ورا ورا راؤ نے افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ سرورنگر میں تلنگانہ جے اے سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وراوراراؤ نے افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے کے معاملہ میں مرکز کی یوپی اے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی انہوں نے گجرت کے چیف منسٹر نریندر مودی کی جانب سے سال 2002ء میں کی گئی مسلم نسل کشی کے واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار افراد کو ہلاک کرنے والے نریندر مودی کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی الٹا نریندر مودی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ، اس سلسلہ میں سادھو اور سنیاسی ، مودی کو وزیر اعظم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کے حملہ میں ملوث افضل گرو کو ان کے ارکان خاندان کو اطلاع دئیے بغیر ہی مرکزی حکومت نے پھانسی پر لٹکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے بی جے پی پر سبقت لے جاتے ہوئے ہندو ووٹ کو اپنی طرف راغب کرنے اجمل قصاب اور افضل گرو کو پھانسی پر لٹکا دیا ۔ وراوراراؤ نے کہا کہ نظام حکومت اور نکسلائٹ تحریک میں جتنے افراد مارے گئے اس سے کہیں زیادہ نریندر مودی نے اپنے دور میں مسلمانوں کو ہلاک کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں