سعودی عرب - مجلس شوریٰ میں خواتین تقررات پر احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

سعودی عرب - مجلس شوریٰ میں خواتین تقررات پر احتجاج

سعودی عرب کے اعلیٰ مشاورتی اجلاس میں 30 خواتین کو رکن منتخب کرنے کے فیصلہ کے خلاف سخت گیر علماء نے احتجاج کیا۔ علماء نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں یہ تبدیلی ایک خطرناک تبدیلی ہے۔ مشاورتی مجلس شوریٰ میں 30خواتین کا تقرر کوئی صحیح نمائندگی نہیں ہے۔ یہ تقررات سعودی معاشرہ کی امنگوں کے خلاف ہے۔ شاہ عبداﷲ نے جمعہ کے دن 150 رکنی مجلس شوریٰ کیلئے 30 خواتین کا تقرر کیا۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ مجلس شوریٰ میں علماء کو بھی نمائندگی دی جائے۔ مجلس شوریٰ کو شاہ نے مشاورتی خدمات انجام دینے تشکیل دی۔
تاہم اس مجلس شوریٰ کو قانون سازی کا حق نہیں ہے۔ سعودی عرب میں احتجاجوں پر امتناع ہے۔ اس کے باوجود علماء کے گروپ نے احتجاج اجتماع منعقد کیا۔ سعودی حکام نے احتجاجی علماء سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ سعودی انسانی حقوق وکیل ولید عبدالخیر نے کہاکہ یہ احتجاج مجلس شوریٰ میں خواتین کے تقرر کے خلاف ہے۔
شاہ عبداﷲ کا خواتین کو مجلس شوریٰ کا رکن بنانے کا اقدام سعودی معاشرہ میں ایک منفرد اقدام ہے۔ 30رکنی بنائی گئی خواتین میں یونیورسٹی گریجویٹ، انسانی حقوق کارکنوں کے علاوہ شاہی خاندان کی دو خواتین کو شوریٰ کا رکن بنایا گیا ہے۔ شاہ عبداﷲ احتیاط سے کام کرتے ہوئے اصلاحات لانے قدم بڑھارہے ہیں۔

Clerics in Saudi Arabia come out to protest appointment of women to Shura Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں