شمالی کوریا کے خلاف امریکہ سخت تحدیدات کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

شمالی کوریا کے خلاف امریکہ سخت تحدیدات کا خواہاں

شمالی کوریا پر سخت تحدیدات کیلئے امریکہ پرزورکوششیں کررہا ہے۔ امریکہ کے ایک قاصد برائے ایشیاء نے آج یہ بات کہی۔ تاہم اقوام متحدہ میں سفارتکاروں نے کہاکہ اس بات کا امکان نظرنہیں آتا کہ شمالی کوریا کا حریف چین ان کی حمایت کرے گا۔ امریکہ کے سرکردہ سفارکار برائے مشرقی ایشیا کے امورکرٹ کیمپبل نے جنوبی کوریا کی دفاع اور خارجہ کی وزارتوں کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ مستقبل قریب میں ہمیں سلامتی کونسل میں رسمی اقدامات کی توقع ہے۔ امریکی وفد کی سربراہی مشرقی ایشیاء کے لئے امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارتکار کرٹ کیمپبل کررہے ہیں ۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا جارہا ہے جب امریکہ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل پر زور دے رہے ہیں کہ شمالی کوریا کی طرف سے گذشتہ ماہ راکٹ داغنے کے عمل کی پاداش میں اُس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔ اسی دوران سرگرم کارکنوں کا ایک چھوٹا گروپ سیول میں امریکی سفارتخانہ کے باہر جمع ہوا اور امریکی وفد کے دورے کی مذمت کی۔
اس گروپ نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپانی فوجوں کے مشترکہ اتحاد کی بھی مذمت کی اور شمالی کوریا کے نیوکلئیر ہتھیاروں پر 6فریقی مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر زوردیا۔

Korean president-elect Park Geun-hye met with a US government delegation that included Kurt Campbell, assistant secretary of state for East Asian and Pacific affairs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں