قاہرہ میں حماس فتح مصالحتی مذاکرات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

قاہرہ میں حماس فتح مصالحتی مذاکرات کا آغاز

حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ حماس اور تحریک فتح کے مابین مفاہمتی معاہدے پر عمل کے مکانزم طئے کرنے مذاکرات جمعرات کو قاہرہ میں ہورہے ہیں۔ ان مذاکرات کے دوران فلسطینی جماعتوں میں اختلافات ختم کرکے متحدہ کرنے کے حوالے سے طے پانے والے دوحہ اور قاہرہ میں ہونے والے مفاہمتی معاہدوں کی شق پر عمل کا ٹائم فریم بھی طے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس ملاقات پر گذشتہ ہفتے مصر کی ثالثی میں خالد مشعل اور محمود عباس کی ملاقات میں اتفاق ہوا تھا۔
عزت رشق نے بتایا کہ اگلے ماہ کے شروع میں تنطیم آزادی فلسطین کا ہنگامی جلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں فلسطین کی تمام جماعتیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ حماس فلسطینی مصالحتی معاہدے پر جلد ازجلد عمل درآمد کی خواہاں ہے اور وہ اس ضمن میں تمام رکاوٹوں کو جلد عبور کرنے کیلئے بیتاب ہے۔ اس مفاہمتی معایدے کے تحت فلسطینی متحد حکومت کا قیام تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نوفلسطینی عام انتخابات شہریوں کی بنیادی آزادیوں کی بحالی جیسے معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے جن پر عمل درآمد ضروری ہے۔

Hamas, Fatah officials to meet in Cairo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں