پاکستان میں یو-ٹیوب تک رسائی میں پابندیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

پاکستان میں یو-ٹیوب تک رسائی میں پابندیاں

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر ان کی حکومت کا امتناع اس وقت تک ہٹایا نہیں جا سکتا جب تک "فلٹریشن میکانزم" قائم نہیں کر دیا جاتا۔ تاکہ گستاخانہ مواد تک رسائی کو روکا جا سکے۔
راجہ اشرف نے کہا کہ ہماری طرف سے یو ٹیوب کو روکنے کی واحد وجہ گستاخانہ مواد کی موجودگی ہے۔ جیسے ہی ہم کوئی "فلٹریشن میکانزم" تیار کر لیں گے ، یو ٹیوب کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
ویڈیو کے تبادلے والی ویب سائیٹس پر گذشتہ ستمبر میں عائد کردہ امتناع کو برخواست کرنے کے لیے صحافیوں کے ایک گروپ کے مطالبے پر وزیر اعظم اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔ یہ امتناع ایک گستاخانہ فلم کی جانب سے مخالف اسلام ویڈیو کلپس تک رسائی کو روکنے کے لیے عائد کیا گیا ہے۔


Pakistan to lift YouTube ban after adding "filtration mechanism"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں