ہندوستان کو پسندیدہ مملکت کے درجے سے متعلق تکرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

ہندوستان کو پسندیدہ مملکت کے درجے سے متعلق تکرار

وزیرخارجہ پاسکتان حنا ربانی کھر گذشتہ ہفتہ ایک کابینی اجلاس کے دوران وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے ساتھ اس مسئلہ کو الجھ پڑی کہ ہندوستان کے تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے اسلام آباد میں قطعی مہلت کی تکمیل نہیں کی۔ حناربانی نے جو تجارت کو معمول پر لانے کے مسئلہ کے بارے میں تمام تبدیلیوں سے مبینہ طورپر ناواقف تھیں۔ انہوں نے استدلال پیش کیا کہ منفی فہرست کے سسٹم کوختم کرنے کیلئے 31/دسمبر کو قطعی مہلت کی تکمیل کی جانی چاہئے تھی کیونکہ ا س کے باہمی تعلقات پر اثرات مرتب ہوتے ہیں روزنامہ بزنس ریکارڈ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ بات کہی۔ پاکستان نے 31/دسمبر تک منفی فہرست کے نظام کو مرحلہ وار انداز میں ختم کردینے کا عہد کیاتھا جس سے نئے سال کی شروعات تک ہندوستان کو نہایت پسندیدہ قوم کا موقف دینے کی راہ ہموار ہوجاتی۔ عہدیداروں نے حال ہی میں کہا ہے کہ ایم ایف این موقف دینے کا عمل ملتوی کردیاگیاہے۔


Hina Rabbani Khar, Makhdoom Amin Fahim argue over MFN to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں