انہوں نے مالی برادری کی شرح میں اضافہ کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا ہے۔ عام سیکنڈ کلاس( مضافاتی) ٹرینوں کے کرایہ میں فی کیلو میٹر دو پیسے جبکہ غیر مضافاتی کرایہ میں تین پیسہ فی کیلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ سکنڈ کلاس میل اور ایکسپریس ٹرینوں کا سفر 4 پیسے کیلو میٹر مہنگا ہوجائے گا جبکہ سلیپر کلاس کے کرایہ میں 6 پیسہ فی کیلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اے سی چیر کار اور اے سی تھری ٹائر کے مسافرین کو اب فی کیلو میٹر 10پیسے زائد ادا کرنا ہوگا۔ فرسٹ کلاس مسافرین کو فی کیلو میٹر 3پیسے جبکہ اے سی 2ٹائر مسافرین کو 6 پیسے فی کیلو میٹر اور اسے سی فرسٹ کلاس کے مسافرین کو 10پیسے فی کیلو میٹر زائدکرایہ اداکرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے ریلوے بجٹ میں فرسٹ کلاس، اے سی 2ٹائر، اور اسے سی فرسٹ کلاس/اگزیکٹیو کلاس کے کرایوں میں فی 15کیلو میٹر بالترتیب 15اور30 پیسہ کا اضافہ کیاجاچکا تھا۔
مسٹر بنسل نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ ریلوے کرایوں میں یہ اضافہ لازمی تھا کیونکہ گزشتہ 10 سال سے ان کرایوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کی گئی تھی جس یس ریلوے کی آمدنی بھی زیر بار ہورہی تھی۔
Railways Announce Passengers Fare Hike: New Charges from Jan.21
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں