معمر پاکستانیوں کو ہندوستانی ویزا کی سہولت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

معمر پاکستانیوں کو ہندوستانی ویزا کی سہولت

پاکستان کے زائد از 65 برس کے شہریوں کو اٹاری-واگھا چیک پوسٹ آمد پر ہندوستانی ویزا کی سہولت 15/جنوری سے شروع کی جا رہی ہے۔ لیکن یہ ویزا ہندوستانی ریاست پنجاب ، کیرالہ اور جموں و کشمیر کے لیے کارآمد نہیں ہوگا۔ معمر پاکستانی شہری سال میں دو مرتبہ ہندوستان کا دورہ کر سکیں گے اور ہندوستان کے پانچ مقامات پر قیام کر سکیں گے تاہم دو دوروں کے درمیان دو ماہ کا وقفہ ہونا چاہیے۔
نئے ویزا قوائد کے بعض حصوں پر عمل آوری کی راہ اس وقت ہموار ہوئی جب گذشتہ دنوں 14/دسمبر کو پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

The visa-on-arrival facility at the Attari-Wagah check post to Pakistani nationals over 65 years of age will begin from January 15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں