سپاہیوں کی ہلاکت میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا واضح ثبوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

سپاہیوں کی ہلاکت میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا واضح ثبوت

دو سپاہیوں کی ہلاکت میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا واضح ثبوت
مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں پاکستانی فوج کے کنٹرول لائن پار کرکے ہندوستانی فوجیوں کے قتل کو آج اکسانے والی کارروائی بتایا۔ وزارت دفاع نے کل رات ایک بیان میں کہاکہ حکومت ہند اس کو اکسانے والی حرکت سمجھتی ہے اور اس پر سخت تنقید کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملہ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ افسران رابطہ میں ہیں اور ہندوستانی حکومت اس معاملہ کو حکومت پاکستان سے رجوع کرے گی۔
ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سمجھوتہ پر سختی سے عمل کرے۔ وزیر دفاع اے کے انتونی نے آج کہاکہ پاکستانی فوج کی کارروائی انتہائی قابل اعتراض ہے اور وہ اس معاملہ کو اسلام آباد سے رجوع کریں گے۔
کل کے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جہاں پاکستان کی مستقل فوج کی جانب سے 2فوجی جوانوں کو ہلاک کردیاگیاتھا۔ مسٹر انتونی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہندوستان صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج کی کارروائی اس لئے بھی انتہائی قابل اعتراض ہے کہ جس طرح سے انہوں نے ہندوستانی سپاہیوں کی نعشوں کے ساتھ سلوک کیاتھا وہ انتہائی غیر قانونی ہے۔


'Clear evidence' of Pak troops hand in killing of two Indian soldiers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں