مابعد گودھرا فسادات پر کتاب کمیشن کو پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

مابعد گودھرا فسادات پر کتاب کمیشن کو پیش

مابعد گودھرافسادات، کتاب ناناوتی کمیشن کو پیش
سابق آئی اے ایس عہدیدار کی ایک کتب کے اقتباسات ناناوتی۔ مہتہ کمیشن کو جو مابعد گودھرا فسادات کی تحقیقات کررہا ہے۔ گجرات کے ایک سابق ڈی جی پی نے پیش کردئیے جس کا کہنا ہے کہ ان اقتباسات میں کمیشن کیلئے "متعلقہ مواد" موجود ہے۔ ریاست گجرات کے سابق پولیس سربراہ آر بی سری کمار نے حال ہی میں "اندرونی شخص کا نقطہ نظر: ایک سرکاری ملازم کی یادداشتیں" جس کے مصنف جاوید چودھری ہیں کے اقتباسات ناناوتی کمیشن میں داخل کردئیے۔ سری کمار نے کمیشن کے نام اپنے مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے جاوید چودھری کی خود نوشت سوانح عمری کامطالعہ کیا۔ اس کے ایک باب میں جس کا عنوان "راج دھرم کی ادائیگی 2002" ہے۔ اس میں کمیشن کیلئے کافی متعلقہ مواد موجود ہے۔ اپنی کتاب میں جاوید چودھری نے جو گجرات کیڈر کے 1965ء بیاچ کے عہدیدار ہیں اور 2002ء میں مرکزی معتمدصحت کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ "عینی شاہد کا بیان" درج کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے کس طرح اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی متاثرین فسادات کو طبی امداد کی پیشکشی کو بری طرح مسترد کردیاتھا۔ یہاں تک کہ مرکزی وزیر صحت کو "دھمکی بھی دی تھی" کہ وہ شاہ عالم علاقہ کے راحت رسانی کیمپ کا دورہ نہ کریں۔ یہ کتاب گذشتہ سال شائع کی گئی ہے۔ سابق ڈی جی پی گجرات آر بی سمار نے بھی نریندر مودی کے مظالم کے خلاف بطور احتجاج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور نریندر کے عتاب کا نشابہ بن گئے تھے۔


Former Gujarat DGP R B Sreekumar has submitted to the Nanavati-Mehta Commission a chapter from a retired IAS officer's memoirs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں