مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں یوم تاسیس تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں یوم تاسیس تقریب

اردو یونیورسٹی یوم تاسیس تقریب میں جناب طارق انور کا خطاب
ناموافق حیالات میں بھی اردو اپنے دم پر زندہ ہے۔ اپنی چاشنی کی وجہہ سے وہ سبھی کی زبانوں پر چڑھی ہوئی ہے۔ مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا مقصد بھی اردو کی تعلیم و ترویج ہے اور اسے حاصل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اردو ملک کی اہم ترین زبان ہونے کے باوجود آزادی کے بعد جلاوطن ہوگئی۔ اسے اپنے ہی ملک میں نظر انداز کردیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار جناب طارق انور مرکزی مملکتی وزیر برائے زراعت و فوڈ پراسیسنگ نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پندرہویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر محمد میان وائس چانسلر نے صدارت کی اور روڈی میتھی، منرو پروفیسر آف میڈل ایسٹ، یونیورسٹی آف ڈیلاویرامریکہ مہمان اعزازی تھے۔جناب طارق انور نے خطاب جاری رکھتے ہوئلے کہاکہ اردو یونیورسٹی کے قیام کے ذریعہ حکومت کا مقصد اردو کا فروغ ہے۔ اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے بہرہ ور ہوں۔ تاکہ جب اردو یونیورسٹی کے طلبہ یہاں سے فارغ ہوکر عملی میدان میں جائیں تو انہیں وہاں اجنبیت کا احساس نہ ہونے پائے۔ وہ زمانے کے قدم سے قدم ملاکر چل سکیں۔ جناب طارق انور نے اردو یونیورسٹی کی تیزرفتار ترقی کی ستائش کی اور کہاکہ وہ اس خوبصورت کیمپس کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ مہمان اعزازی پروفیسر روڈی میتھی نے ’’ایران، سلطنت عثمانیہ اور ہندوستان: تاریخی رابطہ،، کے زیر عنوان یوم تاسیس لکچر دیا۔انہوں نے 17ویں صدی اور 18ویں صدی کے اوائل کی ایران کی صفوی حکومت، سلطنت عثمانیہ اور ہندوستان کے مغلوں کے روابط پر روشنی ڈالی۔


Union minister Tariq Anwar delivers the foundation day lecture at Moulana Azad National Urdu University in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں