اکبر اویسی 14 دن کی عدالتی تحویل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

اکبر اویسی 14 دن کی عدالتی تحویل میں

نرمل پولیس نے مجلسی قائد اکبر الدین اویسی کو عادل آباد ضلع میں 14دن کیلئے عدالتی تحویل میں دئیے جانے کے بعد 7دن کی تحویل میں دینے کی خواہش کی ہے۔ نرمل پولیس نے جو نفرت انگیز تقریر کے الزام کی تحقیقات کررہی ہے نرمل منصف مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست داخل کی جس میں جناب اکبر اویسی سے مزید پوچھ تاچھ کیلئے انہیں 7دن کی پولیس تحویل میں دینے کی خواہش کی گئی ہے۔ مجسٹریٹ کی ہدایت پر قائد مجلس کے وکیل نے جوابی درخواست داخل کرنے کیلئے وقف طلب کیا ہے جس کے بعد مجسٹریٹ نے اس معاملہ کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے اس معاملہ کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔ جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے جناب اکبر الدین اویسی کی صحت اور سکیورٹی کی بنیاد پر حیدرآباد منتقلی کی درخواست کو خارج کردیا۔ مجسٹریٹ نے اس درخواست کو بھی مسترد کردیا جس میں خواہش کی گئی تھی کہ عادل آباد ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو جناب اکبر اویسی کو بہتر طبی علاج کی فراہمی کی ہدایت دیں۔ قبل ازیں قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبرالدین اویسی کو نرمل پولیس نے اُن کے خلاف درج کئے گئے مقدمہ کرائم نمبر 1/2013، زیر دفعات 153(A)، 121 میں نرمل لاکر رورل پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کے بعد رات بھر پولیس اسٹیشن میں ہی روکے رکھا۔ انہیں آج بوقت فجر 5:15 بجے جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نرمل اجیش کمار کی قیامگاہ واقع اندرا نگر میں پیش کیاگیا۔ جہاں مجسٹریٹ نے انہیں 14دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیتے ہوئے عادل آباد سب جیل بھیج دیا۔


Akbaruddin Owaisi ordered 14-day judicial custody for hate speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں